کچھ بھی اچھا کرلوں لوگ رنبیر کیساتھ سگریٹ نوشی کا طعنہ دیتے ہیں ماہرہ خان

رنبیر والے واقعے نے مجھے زندگی کا بہت بڑا سبق سکھایا ہے، ماہرہ خان

میری اور رنبیر کی تصاویر صرف سوشل میڈیا پر نہیں تھیں بلکہ یہ واقعہ میڈیا پر ہیڈ لائن بنا ، ماہرہ خان فوٹوفائل

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کچھ بھی اچھا کرلوں لوگ برسوں بعد بھی اس واقعے کو یاد دلا دیتے ہیں۔

ماہرہ خان نے واسع چوہدری کے شو ''گھبرانا نہیں ہے'' میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ چار سال پرانے سگریٹ نوشی والے تنازع پر بات کی ہے۔ شو کے میزبان واسع چوہدری نے ماہرہ خان سے سوال کیا رنبیر کے ساتھ سگریٹ نوشی والا تنازع آپ پر کس طرح اثر انداز ہوا؟



ماہرہ خان نے جواب دیا یہ واقعہ آج بھی لوگ بھولے نہیں ہیں چاہے میں کچھ بھی کہہ لوں، کوئی اچھا کام کرلوں اگر میں کہوں ''انشااللہ'' تو لوگ آگے سے ان کی اور رنبیر کی تصویر دکھاکر کہتے ہیں ''تم نے یہ کیاتھا''۔ اگر میں کہوں ''عید مبارک'' لوگ پھر سے مجھے وہی واقعہ یاد دلاکر کہتے ہیں ٹھیک ہے لیکن یاد ہے تم نے یہ کیا تھا اور اس کے جواب میں، میں کیا کہہ سکتی ہوں سوائے اس کے کہ ''اوکے''۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اوررنبیرکی تصاویرنےہنگامہ مچادیا

ماہرہ خان نے رنبیر کپور کے ساتھ ہونے والے تنازع پر کہا کہ اس واقعے نے مجھے زندگی کا بہت بڑا سبق سکھایا کیونکہ میری اور رنبیر کی تصاویر صرف سوشل میڈیا پر نہیں تھیں بلکہ یہ واقعہ میڈیا پر ہیڈ لائن بنا اور ہر دن اسے ہیڈ لائن بنایا جاتا تھا۔


واسع چوہدری نے ماہرہ خان کی بات کے جواب میں کہا مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے یہ اتنی بڑی بات نہیں تھی کہ اس واقع کو ہیڈ لائن نیوز بنایا جاتا۔ ماہرہ خان نے کہا یہ میرا ایک ذاتی معاملہ تھا پروفیشنل معاملہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ کے بوسہ لینے پر ماہرہ خان کا ردعمل

جب واسع چوہدری نے ماہرہ خان سے کہا کیا آپ اس تصویر کو دوبارہ دیکھنا چاہیں گی تو ماہرہ خان نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر کے ساتھ تصاویر پر ماہرہ خان نے معافی مانگ لی

واضح رہے یہ تنازع آج سے چار سال قبل 2017 کا ہے جب نیویارک کے ایک ہوٹل کے باہر آدھی رات کو ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ اس تنازع پر اتنا بڑا ہنگامہ کھڑا ہوا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر کئی روز تک یہ خبر گردش کرتی رہی تھی۔

[ytembed videoid="-3-GgHTqwx0"]
Load Next Story