سینیٹ الیکشن ‏پی ٹی آئی اور ن لیگ کا ایک ایک امیدوار بلامقابلہ کامیاب

پی ٹی آئی کے علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ کامیاب ہونیوالوں میں شامل

پی ٹی آئی کے علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ کامیاب ہونیوالوں میں شامل

پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 2 امیدواروں نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کرلی۔

‏پی ٹی آئی کے علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ کامیاب ہونیوالوں میں شامل ہیں۔ الیکشن کمشنر کے مطابق ‏ٹینکوکریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے عطااللہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ خواتین نشستوں پر تین امیدواروں میں مقابلہ ہے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا وقت ختم ہوگیا ہے اور پولنگ سے قبل ہی پنجاب کے 29 میں سے 5 امیدوار سینیٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔


جانچ پڑتال کے بعد پنجاب سے 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور اور 2 کے مسترد ہوگئے۔ پرویز رشید اور خواتین کی نشست پر نیلم ارشاد کے کاغذات مسترد ہوئے۔ نیلم ارشاد نے جنرل نشست سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات؛ پرویز رشید کے کاغذات مسترد، فیصل واوڈا اور یوسف گیلانی کے منظور

لیگی امیدوار سعود مجید کو گزشتہ روز پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن ن لیگ کے امیدوار سعود مجید اور پی ٹی آئی کی امیدوار روبینہ اختر اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئیں۔ سینیٹ کے لیگی امیدوار مشاہد اللہ خان گزشتہ رات وفات پا گئے تھے۔
Load Next Story