آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری پاکستان کی ایک درجے تنزلی

آسٹریلیا 5ویں سے تیسرے نمبر پر جبکہ انگلینڈ اور پاکستان ایک ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے اور 5ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی جس کے تحت پاکستان چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔


نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بعد بھارت کو اپنی سرزمین میں شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، پروٹیز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں مات کے باوجود بھارت دوسرے نمبر پر براجمان ہے، انگلینڈ کو ایشز سیریز میں تاریخی وائٹ واش کرنے والی آسٹریلیا پانچویں سے تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ انگلینڈ اور پاکستان ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکا چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں اور زمبابوے نویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کا سب سے آخری دسواں نمبر ہے۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا 2-0 سے کامیاب ہوا تو پاکستان مزید ایک درجے نیچے چلا جائے گا۔
Load Next Story