پی آئی اے کی وی ایس ایس اسکیم سے 2 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا
اس اسکیم کے پیسوں کی ادائیگیوں کو اکاؤنٹنٹ جنرل کے آڈٹ سے منسلک کردیا تھا
LONDON:
پی آئی اے نے حکومتی منظوری کے بعد وی ایس ایس اسکیم متعارف کروائی جس سے تقریباً 2000 لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔
ترجمان رضاکارانہ اسکیم کے ادائیگیوں پر پی آئی اے کی وضاحت میں ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے حکومتی منظوری کے بعد اسکیم متعارف کروائی جس سے تقریبا 2000 لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے 6۔9 ارب روپے وزارت ہوابازی کو جاری کردئے تھے۔
اس اسکیم کے پیسوں کی ادائیگیوں کو اکاؤنٹنٹ جنرل کے آڈٹ سے منسلک کردیا تھا،اس عمل سے ممکنہ دیر پر پی آئی اے انتظامیہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، اس سلسلے میں ایک اعلی سطحی اجلاس وزیر ہوابازی کی سربراہی میں منعقد ہوا،اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے،جس کے تحت پی آئی اے نے پیسوں کی ترسیل کیلیے نیشنل بنک آف پاکستان کا کراچی میں خصوصی اکاونٹ قائم دیا۔