پشاور سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم پاک فوج نے کنٹرول سنبھال لیا

جیل کے تمام دروزاوں کو بند اور قیدیوں کو ان کے بیرکس میں بھیج دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے علاوہ صوبائی سیکریٹری داخلہ، کمشنر پشاور اور اعلیٰ پولیس حکام بھی جیل میں موجود ہیں، فوٹو: ایکپسریس نیوز

SAN DIEGO:
سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم کے بعد پاک فوج نے جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی سینٹرل جیل میں قید کالعدم تنظیم لشکر اسلام اور تحریک نفاذ شریعت محمدی کے کارکنوں کے درمیان تصادم سے 6 افراد زخمی ہوگئے، جیل انتظامیہ نے صورت حال پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد قواعد کو جزوی طور پر معطل کرتے ہوئے پاک فوج کو طلب کرلیا، جس پر پاک فوج کے خصوصی دستے نے جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی سیکریٹری داخلہ، کمشنر پشاور اور اعلیٰ پولیس حکام بھی جیل میں موجود ہیں، جیل کے تمام دروازوں کو بند کرکے قیدیوں کو ان کے بیرکس میں بھیج دیا گیا ہے، اس کے علاوہ دونوں گروپوں کے سرکردہ قیدیوں کو الگ الگ جگہوں میں منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 3روز قبل بھی دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سینٹرل جیل، جوڈیشل کمپلیکس، پشاور ہائیکورٹ اور حساس اداروں دفاتر کے اطراف سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی تھی تاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل اور حساس اداروں کے دفاتر میں فوجی جوان ریہرسل کر رہے ہیں۔
Load Next Story