ذوالفقاربھٹو کی سالگرہ لاہوری جیالے کیک پر ٹوٹ پڑے کسی کو ملا اور کوئی منہ دیکھتا رہ گیا
مرحوم قائد کی سالگرہ کی مناسبت سے 86 پونڈ وزنی کیک جیسے ہی کاٹا گیا تو جیالے اپنے روایتی انداز میں کیک پر ٹوٹ پڑے۔
KARACHI:
ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں جیالے کیک پر ٹوٹ پڑے،86 پونڈ وزنی کیک کسی کو ملا اور کوئی صرف منہ دیکھتا رہ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ساندہ میں پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی، منتظمین نے اپنے مرحوم قائد کی سالگرہ کی مناسبت سے 86 پونڈ وزنی کیک رکھا تھا، تاہم جیسے ہی کیک کاٹا گیا تو جیالے اپنے روایتی انداز میں اس پر ٹوٹ پڑے، کوئی کیک پلیٹوں میں لے آیا تو کسی کے پاس موجود پلاسٹک کے بیگ کیک کی کریم سے بھرے ہوئے تھے۔ اس صورت حال میں تجربے کار جیالے تو فائدہ اٹھا گئے لیکن کئی کارکن ایسے بھی تھے جنہیں کیک کی شکل بھی دیکھنے کو نہ مل سکی اور وہ بے چارے اپنے پیارے قائد کی سالگرہ کے موقع پر منہ میٹھا کئے بغیر ہی گھر چلے گئے۔
واضح رہے کہ جیالوں کی جانب سے پارٹی تقریبات میں کھانے پینے کے اشیا کے لئے لوٹ مار ایک رویت بن چکی ہے ، دو ماہ قبل بھی پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں اسی طرح کی لوٹ مار کے مناظر دیکھنے کو ملے تھے۔