مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج نے فائرنگ کے واقعات کے بعد نام نہاد سرچ آپریشن میں 3 بے گناہ کشمیریوں کو بھی شہید کردیا
مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی بھارتی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور بڈگام کے علاقے میں بھارتی پولیس پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بھارتی پولیس پر پہلا حملہ سرینگر کے علاقے بگھت میں ہوا جہاں نامعلوم افراد پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرا فائرنگ کا واقعہ بڈگام میں پیش آیا جہاں ایک آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 3 کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات پیش آنے کے بعد ایک بار پھر قابض افواج کی جانب سے متعدد علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا اور فائرنگ کرکے مزید 3 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے۔