پی ایس ایل 6 لاہور کا مقابلہ پشاور اور اسلام آباد کا ملتان سے ہوگا

پی ایس ایل 6 میں 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی

پی ایس ایل 6 میں 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دن 2 بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے جب کہ شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا جوڑ پڑے گا۔

پی ایس ایل میں 20 فی صد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی ہے، میچز کے دوران کوویڈ 19 کے پروٹوکولز پر عمل درآمد ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔


سیکیورٹی پر پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں،حفاظتی اقدامات کے تحت فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، شائقین اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز حکیم سعید گراؤنڈ گلشن اقبال میں پارک کرسکیں گے، شائقین کرکٹ کو میچ کا ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ لازمی دکھانا ہے، پارکنگ ایریا سے بذریعہ شٹل بس اسٹیڈیم لے جایا جارہا ہے۔

شائقین کو سیکیورٹی چیکنگ کے بعد اور کورونا ایس او پیز کے مطابق داخلے کی اجازت دی جارہی ہے،کھانے پینے کی اشیاء، پانی کی بوتلیں اور دیگر اشیاء اسٹیڈیم میں لے جانے کی ممانعت ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہر تماشائی پر لازمی ہے۔

ایکسپو سینٹر سے اسٹیڈیم جانے والی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے،سیکیورٹی انتظامات کے تحت نیشنل اسٹیڈٰیم فلائی اوور مکمل طور پر بند ہے، نیوٹاؤن، کارساز اور ڈالمیا کی جانب سے ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوعہ ہے، کارساز سے ضلع سینٹرل جانے والا روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا ہے،ڈالمیا سے نیو ٹاؤن جانے اور آنے والا روڈ بھی چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا ہے، میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی اسٹیڈیم آمد جاری ہے۔
Load Next Story