مٹھی میں بھارت سے آنے والے چیتے کو مقامی افراد نے ماردیا

چیتے نے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا تھا

چیتے نے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا تھا

تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں انڈین بارڈر کے قریب دو گاؤں میں چیتا گھس آیا جس نے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا۔

گاؤں سرنگھواری اور بھوتاڑو میں چیتا دیکھ کر مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چیتے کے حملے میں زخمی 8 افراد کو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔


متاثرین نے بتایا کہ چیتا بھارت سے بارڈر کراس کرکے گاؤں میں داخل ہوا اور گھروں سے باہر بیٹھے افراد پر حملہ کیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چیتے کو مار ڈالا۔

سندھ کے جنوب مشرق میں بھارتی سرحد سے متصل تھر پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیا کا 9 واں بڑا صحرا ہے جس کا رقبہ تقریباً 22 ہزار مربع کلومیٹر ہے۔

غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تھر کی آبادی تقریبا پندرہ لاکھ ہے اور مکین غربت کے باعث سادہ زندگی گزارتے ہیں۔ اس علاقے میں پانی کی بہت زیادہ قلت ہے۔
Load Next Story