پاکستان میں شفاف انتخابات کیلئے الیکٹرک ووٹنگ مشین تیار

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے الیکٹرک ووٹنگ مشین تیار کی

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے الیکٹرک ووٹنگ مشین تیار کی

انتخابات میں دھاندلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بڑاکارنامہ سرانجام دے دیا۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماتحت ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے الیکٹرک ووٹنگ مشین تیار کرلی، جس کا وفاقی وزیر فواد چوہدری کی زیر نگرانی آزمائشی تجربہ کیا گیا جو کامیاب ہوا۔


وفاقی وزیر نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی ٹیم کی جانب سے جدید ووٹنگ مشین کی تیاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ایک حصے پر انتخابی نشانات ہونگے جبکہ دوسرا پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس ہوگا اور وہی مشین آن کرسکے گا، پریذائیڈنگ آفیسر کی جانب سے مشین آن کرنے پر پولنگ بوتھ میں مشین کے ذریعے ووٹر کسی بھی نشان پر کلک کرکے ووٹ ڈال سکے گا، مشین کے ذریعے نہ صرف الیکٹرک ووٹ کاسٹ کیا جاسکتا ہے بلکہ بیلٹ پیپر بھی پرنٹ ہو گا۔

وفاقی وزیر سائنس نے کہا کہ یہ مشین الیکٹرک ہے اور اسے بیلٹ پیپر پر ووٹ کاسٹنگ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، اس مشین کو نادرا، نسٹ اور کامسیٹ کیساتھ شیئر کرنے جارہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کاکہا کہ مشین پر کام جاری ہے اور آخری مراحل میں ہے، اب ضروری ہے کہ ہم ووٹنگ کو الیکٹرک مشین کے ذریعے کریں، اس ووٹنگ مشین کے زریعے الیکشن پر امن ہونگے اور دھاندلی سے چھٹکارا مل جائے گا۔
Load Next Story