پولیس کا جعلی عاملوں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن

درگاہ ڈنوشاہ، گائوںالھ ورایو خاصخیلی پر چھاپے میں 40 سے زائدافراد دھرلیے گئے

2 ماہ میں 10افراد مرچکے، گھنائونے دھندوں کی اجازت نہیں دینگے، ایس ایس پی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
بھٹ شاہ کے قریب گائوں اجن شاہ کے نزدیک درگاہ مالک ڈنو شاہ اور الھ ورایو خاصخیلی پر ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ کا بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر متولی سمیت 40 افراد گرفتار کرلیے۔

چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں منشیات اور جعلی عاملوں کا سامان بھی پکڑا گیا، پولیس نے اس دوران جعلی عاملوں کے ٹھکانے تباہ کردیے، ایس ایس پی نے کہاکہ بزرگوں کا احترام کرتے ہیں، شکایت ملی ہے کہ ٹھگ عامل گروہ کے افراد سادہ لوح لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہیں۔




گزشتہ 2مہینوں میں 10معصوم افراد یہاں مرچکے ہیں، بعض افراد نے یہاں مشیات، جوئے اور جعلی عاملوں کا دھندا اختیار کیا ہوا ہے، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے اور ان کو قانون کے کٹہرے تک پہنچائیں گے۔
Load Next Story