اسپیشل ایجوکیشن کے ملازمین کے مطالبات پورے کیے جائیں ایپکا

افسران نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،من پسند افراد بھرتی کیے جارہے ہیں، پریس کانفرنس

افسران نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،من پسند افراد بھرتی کیے جارہے ہیں، پریس کانفرنس۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اسد اﷲ درانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے ملازمین کے مطالبات منظور کیے جائیں بصورت دیگر15ورز بعد احتجاجی تحریک شروع کی جائے۔

یہ مطالبہ انھوں نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ اسپیشل ایجوکیشن میں تعینات افسران نے محکمہ میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، ملازمین کو پروموشن دینے کے بجائے من پسند افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے جبکہ غیر قانونی ترقیوںکا سلسلہ بھی جاری ہے۔




حق دار جائز حق کے حصول کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ادارے کو تباہی اور لوٹ مار سے بچانے کے لیے ویزا سسٹم ختم کیا جائے اور اضلاع میں قائم اسپیشل ایجوکیشن کی نگرانی کمشنر کو سونپی جائے اور ادارے میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے۔
Load Next Story