کوچز عابد علی عمران بٹ اور محمد عباس کی خامیوں کو دور کرنے میں مصروف
یقین ہے کہ آنے والے میچز میں یہ کرکٹرز اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوں گے، محمد یوسف
ISLAMABAD:
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہورمیں اوپنر عابد علی،عمران بٹ اور فاسٹ بولر محمد عباس کی خامیوں کو دور کرنے میں مصروف ہیں۔
عابد علی اور عمران بٹ کی رہنمائی کے لیے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، ان کے ساتھ ہیڈکوچ مصباح الحق بھی دونوں اوپنرز کو ٹپس دے رہے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز میں عابد علی اور عمران بٹ کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کو نوٹ کیا ہے، جن کی وجہ سے ان سے رنز نہیں ہوپارہے تھے، اب اس پر کام ہورہا ہے، زیادہ بڑا مسئلہ نہیں، توازن کو بہتر بناکر یہ اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوسکتے ہیں کیوں کہ کھیل کی تمام باریکیوں کویہ دونوں سمجھتے ہیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ مصباح، یونس کی مشاورت کے ساتھ ان کی خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہائی پرفارمنس سینٹر کا مقصد ہی یہ ہے کہ جن کرکٹرز کو کسی بھی معاملےمیں پریشانی ہے، ان کے ساتھ کام کریں۔ فاسٹ بولر محمد عباس کے ساتھ بھی ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کام کررہے ہیں۔ یقین ہے کہ آنے والے میچز میں یہ کرکٹرز اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوں گے۔