- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
- ڈی جی ایس بی سی اے نے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسر کو اپنا اسسٹنٹ مقرر کردیا
- مفاہمت یا مزاحمت، اب ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثنا
- پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
- ڈھائی گھنٹے میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
- پول میں تیزی سے ایک میل فاصلہ طے کرنے کے ریکارڈ کی کوشش
- پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
پسماندہ علاقوں میں غذائیت كے حوالے سے عوامی مہم چلانے كی اشد ضرورت ہے، گورنر
کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ بلوچستان كے دور دراز خصوصاً پسماندہ علاقوں میں خوراک اور غذائیت كے حوالے سے بھرپور عوامی مہم چلانے كی اشد ضرورت ہے۔
گورنر بلوچستان کی پاكستان میں تعینات اقوام متحدہ كے فوڈ اینڈ ایگریكلچر آرگنائزیشن كی كنٹری نمائندہ ریبیكابیل سے ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں زراعت، ماہی گیری اور لائیو اسٹاک كے شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امان اللہ خان یاسین زئی نے كہا ہے كہ بلوچستان میں زراعت، ماہی گیری اور لائیو اسٹاک كے شعبوں كو جدید خطوط پر استوار كرنے كیلئے آبی ذخائر میں اضافہ كرنا ہوگا، گویا ہم نئے آبی ذخائر كی تعمیر سے ہی غذائی قلت پر قابو پانے كے قابل ہو سكتے ہیں، خوراک اور غذائیت كے حوالے سے حكومتی اقدامات كے علاوہ ملكی اور بین الاقوامی اداروں كے تعاون و رہنمائی كی بھی اشد ضرورت ہے۔
گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے كہا ہے كہ موسمیاتی تبدیلی اور بارشوں كی وجہ سے بلوچستان كے زراعت اور لائیو اسٹاک پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ كسانوں اور مال مویشی ركھنے والے افراد كی انتھک كاوشیں قومی پیداوار میں اضافہ كا باعث بنتی ہیں لہذا ضروری ہے كہ ان كی استعداد كار كو بڑھایا جائے اور زراعت اور لائیو اسٹاک كی جدید مہارتیں سكھائی جائیں۔
گورنر نے كہا كہ صوبہ بلوچستان كے دور دراز خصوصا پسماندہ علاقوں میں خوراک اور غذائیت كے حوالے سے بھرپور عوامی مہم چلانے كی اشد ضرورت ہے جب کہ مزدوروں اور كسانوں كی خصوصی اہمیت كے پیش نظر موجودہ حكومت ان كی فلاح وبہبود كیلئے اقدامات كر رہی ہے۔
گورنر یاسین زئی نے اقوام متحدہ كے فوڈ اینڈ ایگریكلچر آرگنائزیشن كی كاركردگی كو سراہتے ہوئے كہا كہ ماہرین اور محققین كی ٹیم بنانے میں بلوچستان سے متعلقہ شعبوں كے ماہرین لینے كا فیصلہ لائقِ تحسین ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔