16 لاکھ 50 ہزار پاکستانی اندھے پن کے مرض میں مبتلا ہیں ماہرین امراض چشم

سفید موتیے کا بروقت آپریشن نہ کروانے کی صورت میں آنکھوں میں کالا پانی ہو سکتا ہے.

سفید موتیے کا بروقت آپریشن نہ کروانے کی صورت میں آنکھوں میں کالا پانی ہو سکتا ہے. فوٹو: فائل

ماہرین امراض چشم نے کہا ہے کہ موسم سرما اور موسم خزاں کی خشک اور سرد ہوا سے جلد اور آنکھیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔


آنکھوں سے بہنے والے پانی یاآنسوکا اصل کام آنکھ کو تر رکھنا ہوتا ہے، جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت طبی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے ماہرین امراض چشم نے بتایاکہ سفید موتیا پیدائشی مرض نہیں ہے ،40سال سے زائد عمر کے افراد کو سفید موتیا خود بخود ہوجاتا ہے اورکسی بھی فرد کو آنکھ میں چوٹ لگنے کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے، سفید موتیے کا بروقت آپریشن نہ کروانے کی صورت میں آنکھوں میں کالا پانی ہو سکتا ہے،آنکھوں کی بینائی جانے کا بھی خدشہ ہوتا ہے ،دنیا بھر میں 3 کروڑ 70لاکھ افراد اندھے پن کا شکار ہیں،16لاکھ 50ہزار پاکستانی اندھے پن کا شکار ہیں ۔
Load Next Story