لاپتہ افراد کیس میں چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ عدالت طلب

لاپتہ افراد کیوں بازیاب نہیں کرائے جا رہے؟سندھ ہائیکورٹ

لاپتہ افراد کیوں بازیاب نہیں کرائے جا رہے؟سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتہ شہری کے اہلخانہ نے موقف دیا کہ ریاست اللہ 2013 سے لاپتہ ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے کوئی پیش رفت نہیں کر رہے۔


8 سال سے لاپتہ شہری کو بازیاب نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے آئی جی اور چیف سیکرٹری پیش ہو کر وضاحت دیں۔

عدالت نے دونوں اعلی افسران کو 24 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیئے لاپتہ افراد کیوں بازیاب نہیں کرائے جا رہے؟
Load Next Story