سپریم کورٹ حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا نہ دے مریم نواز

سپریم کورٹ نے عمران خان کو ریلیف دیا تو فیصلہ متعصبانہ ہوگا، نائب صدر مسلم لیگ (ن)

نوازشریف سے پیسے نکلوانے کے چکر میں حکومت کو خود رقم دینی پڑگئی، نائب صدر مسلم لیگ(ن)۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اوپن بلیٹنگ کی ترمیم سینیٹ کا مسئلہ سپریم کورٹ اس میں پارٹی نہ بنے اور نہ ہی حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے منظم دھاندلی کی، ہمارے ووٹرز کو ہراساں کیا گیا، پولنگ اسٹیشنز کو بند کرنے کے لیے فائرنگ کرائی گئی، حکومت کی دھاندلی میں چھ چھ گھنٹے پولنگ روکی گئی، پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوجاتی ہے ۔ساری رات کیسے ووٹنگ ہوتی رہی؟ ہمیں20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن نہیں چاہیے، ہم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی پورےحلقےمیں ری پولنگ چاہئے۔


مریم نواز کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کو پہلے ہی روز فراڈ شیٹ کہا تھا، عمران خان کے کارندوں نے براڈ شیٹ سے اپنا کمیشن مانگا، براڈشیٹ سے پیسےلینے والے بےنقاب ہوگئے، کمپنی ان کو رسوااور بےنقاب کررہی ہے، نوازشریف سے پیسے نکلوانے کے چکر میں حکومت کو خود رقم دینی پڑگئی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ملک میں انصاف کے دو معیار اعلی عدلیہ پر دھبہ ہیں، اوپن بلیٹنگ کی ترمیم سینیٹ کا مسئلہ سپریم کورٹ اس میں پارٹی نہ بنے اور نہ ہی حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دے، اگرسپریم کورٹ نےحکومت کو کوئی ریلیف دیا تو فیصلہ یکطرفہ ہوگا، اعلیٰ عدلیہ کو ورٹ کوگندے کھیل میں گھسیٹنے پر حکومت کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پرویزرشید کےکیس میں حکومت بے نقاب ہوگئی، بدنام زمانہ غنڈوں کے کاغذات منظور ہو جاتے ہیں، اور حق سچ بیان کرنے پر پرویزرشید کو سینیٹ الیکشن سےمحروم رکھا جاتا ہے، عمران خان حکومت مستند اغواکار ہیں، دھند میں بندے اغوا کرنا ان کی حکومت کا شیوہ ہے، میرے خلاف نیب کے نوٹس بھی دھند میں گم ہوگئے، ایسے ہتکھنڈے حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کےمترادف ہیں۔
Load Next Story