مشرف بچ نکلے توعلیحدگی کی تحریک زور پکڑیگی طلال بگٹی

بھٹوکوپھانسی ہوسکتی ہے تو اسلام، پاکستان، جمہوریت کے دشمن مشرف کوکیوں نہیں

مشرف کومارنیوالے کو2ارب دینے کے اعلان پرقائم ہوں،سربراہ جمہوری وطن پارٹی۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبربگٹی نے کہاہے کہ حکمرانوں کی نیت پرشک نہیں لیکن اگرمشرف بچ نکلے توبلوچستان میںعلیحدگی کی تحریک زور پکڑلے گی۔

پاکستان دشمن قوتوںنے اپنے مہروںکو آگے کرناشروع کردیا ہے۔ الطاف حسین کی تقریربھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پوری قوم اس انتظارمیں ہے کہ مشرف کاٹرائل ہواور وہ اپنے کیفر کردارتک پہنچے۔ اگرذوالفقار علی بھٹوجیسے شخص کوپھانسی دی جاسکتی ہے تومشرف کوکیوں نہیں۔ مشرف اسلام، پاکستان اور جمہوریت کے دشمن ہیں۔ انھوںنے ایک انٹرویومیں کہاکہ مشرف کاکیس زیادہ لمباچوڑا اورمشکل نہیں۔ یہ کیس 2ماہ میںنمٹایا جاسکتا ہے اورپھر اس کے فیصلے پرعملدرآمد بھی ہوناچاہیے۔




اگرمشرف بیرون ملک جانے میں کامیاب ہو گئے تو نوازشریف کاگراف ایک دم زیروپر آ جائے گا۔ اس لیے میںسمجھتا ہوںکہ مشرف کو ہرصورت انصاف کے کٹہرے میںلانا بے حدضروری ہے۔ اگرایسا نہ ہواتو عوام کاحکومت اورعدلیہ پرسے اعتباراٹھ جائے گا۔ انھوںنے کہاکہ میںآج بھی اس بات پر قائم ہوںکہ جوشخص پرویزمشرف کا سرقلم کریگااسے 2ارب کی زرعی زمین دوںگا۔ یہ صرف میرااعلان نہیں، 36علما بھی مشرف کوواجب القتل قراردے چکے ہیںکیونکہ مشرف نے جامعہ حفصہ میںبیگناہ بچیوںکا قتل کیاہے۔
Load Next Story