ویکسین سے انکاری ہیلتھ ورکرز کو نوکریوں سے فارغ کرنیکا فیصلہ
وزیرصحت کی زیرصدارت اجلاس ،کورونا ویکسین کولڈ چین بحال رکھنے کی ہدایت
جو ہیلتھ ورکرز ویکسین مرحلے کا حصہ نہیں ہوں گے ان کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو ہیلتھ ورکرز ویکسین مرحلے کا حصہ نہیں ہوں گے ان کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرتے وقت مکمل نگرانی کی جائے، ایسٹرازینیکا ویکسین 60 سال کی عمر سے زائد افراد کو لگائی جائے گی، اس ضمن میں ان افراد کا شناختی کارڈ نمبر رجسٹر کروایا جائے، ویکسین مرحلے کے دوران کسی فرد کو کوئی ردعمل یا شکایات ہونے کی صورت میں طبی امداد دینے کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں۔
اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ سندھ میں سرکاری اور نجی سطح پر ایک لاکھ 98 ہزار 484 ہیلتھ عملے کو رجسٹر کیا گیا ہے، جس میں 1 لاکھ 11 ہزار 547 افراد کو سرکاری جبکہ 86 ہزار 937 نجی سطح پر کام کرنے والے ہیلتھ عملے کو ویکسین کی مفت سہولت دی جائے گی۔
وزیر صحت سندھ کا ویکسین کے لیے مجوزہ کولڈ چین نیٹ ورک کو ہر صورت میں بحال رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں مسائل ہیں وہاں سولر سسٹم کے انتظامات کیے جائیں۔
اجلاس میں سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم جتوئی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد میمن، ای او سی کوآرڈینیٹر فیاض جتوئی نے شرکت کی، ویکسین کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے ضلعی صحت افسران نے بذریعہ وڈیو لنک بریفنگ دی۔