سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل غیر معمولی دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
مبصرین اس دورے کواہمیت دے رہے ہیں جو پاکستان کی سیاست میں اہم تبدیلی کاباعث بن سکتاہے۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ سعودالفیصل بن عبدالعزیز 2روزہ سرکاری دورے پرآج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
ان کادورہ اس موقع پرہو رہاہے جب پاکستان میں سابق صدروآرمی چیف مشرف کے خلاف عدالت میں غداری کامقدمہ زیرسماعت ہے اورتمام ترحکومتی وضاحتوں کے باوجودسیاسی وسماجی شخصیات اس دورے کواسی تناظرمیں دیکھ رہے ہیں جیسے نوازشریف کی جیل میںقید ہونے کے موقع پرسعودی عرب سے جہازکی آمدہوئی اورپورا خاندان جدہ چلاگیا تھا۔
دفترخارجہ باربار تردیدکرچکاہے کہ سعودی وزیرخارجہ کادورہ پہلے سے طے شدہ ہے مگرہر ایک کی زبان پرایک ہی آوازہے کہ یہ کوئی ڈیل ہے جس کے تحت مشرف کو باہر بھجوایاجا رہاہے۔ دفترخارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ دورے کے دوران وزیراعظم، مشیرخارجہ، توانائی کے وزیراور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریںگے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کی آمد سے قبل پاکستان میں سعودی سفیرنے وزیرداخلہ سے اہم ملاقات کی ہے جس کے دوران مشرف سمیت دیگرامور زیربحث رہے ہیں۔ مبصرین اس دورے کواہمیت دے رہے ہیں جو پاکستان کی سیاست میں اہم تبدیلی کاباعث بن سکتاہے۔