کراچی سے ایم کیو ایم لندن کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

ملزم 2009 میں ساؤتھ افریقہ چلا گیا تھا اور دس سال بعد 2019 میں واپس آیا

ملزم 2009 میں ساؤتھ افریقہ چلا گیا تھا اور دس سال بعد 2019 میں واپس آیا

ISLAMABAD:
سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عزیز آباد سے ایم کیو ایم لندن کا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

دہشت گرد یاسین سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمن عرف بھولا کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملزم یاسین نے 1998 میں رحمن عرف بھولا کی ہدایت پر پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کی ریکی کی جس کے بعد انھیں دوسرے ٹارگٹ کلرز نے قتل کردیا۔


ملزم نے 2008 میں بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کرکے پی پی آئی کے ذمے دار کو ہلاک کردیا ۔ اس کے علاوہ رامسوامی ، مہاجر کیمپ اور بلدیہ کے ہی مختلف علاقوں میں بھی قتل کی وارداتیں کیں ، ملزم پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

ملزم 2009 میں ساؤتھ افریقہ چلا گیا تھا اور دس سال بعد 2019 میں واپس آیا اور خفیہ طریقے سے ایم کیو ایم لندن کے لیے کام کررہا تھا ، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
Load Next Story