خیبرایجنسی انسداد پولیو مہم خاصہ دار و لیویز اہلکار چلائیں گے
لنڈیکوتل میںایک لاکھ 27 ہزار بچوں کو ویکسین پلانے کیلیے200 اہلکاروں کی تربیت
تحصیل جمرود میںانسداد پولیو مہم کے اہلکاروں پر عسکریت پسندوں کے حملوں، پولیو سپروائزرز اور اہلکاروں کے8 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے سے انکار کے بعد جمرود اور لنڈیکوتل میں خاصہ دار اور لیویز فورس کو مہم چلانے کیلیے تربیت دی گئی۔
تربیت کا اہتمام لنڈ ی کوتل جرگہ ہال میں کیا گیاجس میں 200 اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔ خاصہ دار فورس اور لیویز کے اہلکار انسدادپولیو مہم کے دوران مسلح ہوںگے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔
ٹرینر ڈاکٹر وزیر اکبر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تحصیل لنڈیکوتل میں انسدادپولیو ورکرز نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مہم چلانے سے انکار کیا تھا جس کے بعد خاصہ دار اور لیویزفورس کے اہلکاروں کو انسدادپولیو مہم میں حصہ لینے کے لیے ٹریننگ دی گئی ۔ انھوں نے بتایاکہ خیبر ایجنسی میں ایک لاکھ 27 ہزار بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔