بین الاقوامی مارکیٹ میں کھاد کی قیمتیں دگنی ہوگئیں

ایشیائی خطے خاص طورپر چین اور مشرقِ وسطیٰ میں عالمی یوریا کی قیمتیں بڑھ کر375ڈالر فی ٹن ہوگئی۔

ایشیائی خطے خاص طورپر چین اور مشرقِ وسطیٰ میں عالمی یوریا کی قیمتیں بڑھ کر375ڈالر فی ٹن ہوگئی۔ فوٹو : فائل

بین الاقوامی مارکیٹ میں کھاد کی قیمتیں دگنی ہوگئیں۔

عالمی مارکیٹ میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جبکہ مقامی کھاد کی صنعت نے بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے میں نصف قیمتوں پر مقامی پیداوار کے ذریعے ملک کو خود کفیل کرنے اور یوریا کی درآمدسے بچانے میں مدد فراہم کی ہے۔


اجناس کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ایشیائی خطے خاص طورپر چین اور مشرقِ وسطیٰ میں عالمی یوریا کی قیمتیں بڑھ کر375ڈالر فی ٹن (لاگت اور مال برادری)ہوگئی ہیں جو پاکستان میں 3500روپے فی 50کلو بیگ کے برابر ہے۔

عالمی بینک کے کموڈیٹی مارکیٹس آؤٹ لک کے اکتوبر2020کے ایڈیشن کے مطابق 2020کی تیسری سہ ماہی میں تقریباً12فیصد اضافے کے بعد اس سال کھاد کی عالمی قیمتوں میں 3فیصد اضافے کا امکان ہے۔
Load Next Story