میٹرک کے طالبعلم کی دوسرے اسکول میں فائرنگ ایک بچہ جاں بحق
طالب علم غلام اکبر نے دوسرے اسکول میں گھس کر اسکول آفس سے سیکیورٹی گارڈ کی گن لے کر فائرنگ کی، پولیس
KARACHI:
نجی اسکول میں میٹرک کے طالب علم کی فائرنگ سے چہارم کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سیالکوٹ کے علاقے قلعہ کالروالا میں واقع ایک نجی اسکول میں فائرنگ سے چہارم کا طالب علم جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق قریبی اسکول کے میٹرک کے طالب علم غلام اکبر نے دوسرے اسکول میں گھس کر اسکول آفس سے سیکیورٹی گارڈ کی گن لے کر فائرنگ کی، فائرنگ میں طالب علم ایان جاوید جاں بحق ہو گیا، جو اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔
پولیس قلعہ کالر والا کاکہنا ہے کہ فائرنگ کےوقت پرنسپل سیٹ پر موجود نہ تھا، جب کہ سیکیورٹی گارڈ کی گن بھی غیرمحفوظ طریقے سے رکھی گئی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے ہیں، جب کہ نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔