لاہورمیں آوارہ کتوں کوتحویل میں لینے کے لیے آپریشن شروع
کنٹونمنٹ اہل کاروں کی نشاندہی پر 14 کتوں کو تحویل میں لیاگیا ہے
والٹن کنٹونمنٹ بورڈ اورکتوں ،بلیوں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم جسٹس فارکیکی (جے ایف کے ) کے مابین آوارہ کتوں کو ہلاک نہ کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔
معاہدے کے بعد جے ایف کے کی ریسکیوٹیموں نے الفلاح ٹاؤن کے علاقے سے 14 آوارہ کتوں اوران کے بچوں کوتحویل میں لے کربیدیاں روڈپربنائے گئے شیلٹرہوم میں منتقل کردیا ہے.
جے ایف کے کی سربراہ ضوفشاں نے بتایا کہ وہ کافی عرصہ کنٹونمنٹ بورڈ اورمیٹروپولیٹین کارپوریشن انتظامیہ سے بات کررہی تھیں کہ وہ آوارہ کتوں کو گولی مارنے یازہردینے کی بجائے ان کتوں سے متعلق ان کے ادارے کو آگاہ کردیں۔ہم ان کتوں اوربلیوں کو تحویل میں لے کران کا علاج کریں گے۔
ضوفشاں کے مطابق ہفتے کے روز والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے انہیں آوارہ کتوں سے متعلق اطلاع دی گئی تھی۔ہماری ٹیم الفلاح ٹاؤن پہنچی جہاں ڈبلیوسی بی کے اہل کاربھی اسلحہ کے بغیرموجود تھے۔ ان اہل کاروں کی نشاندہی پر 14 کتوں کو تحویل میں لیاگیا ہے۔ ان میں کچھ مائیں اورانکے بچے بھی شامل ہیں جبکہ بعض کتے زخمی حالت میں تھے۔
ضوفشاں نے بتایا ان کتوں کو بیدیاں روڈپر شیلٹرہوم میں منتقل کیاگیا ہے ۔بالغ کتوں کی ویکسی نیشن کے بعد ان کی نس بندی کی جائیگی اورپھرانہیں لاہورکے سرحدی علاقے میں چھوڑدیا جائے گا تاکہ وہ وہاں آزادی سے گھوم سکیں اوردوبارہ بچے پیدانہ کریں۔
انہوں نے بتایا جوچھوٹے بچے تحویل میں لئے گئے ہیں ان کی شیلٹرہوم میں ہی پرورش کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گلیوں اوربازاروں میں آوارہ اورزخمی کتوں، بلیوں اورگدھوں سے متعلق انہیں اطلاع دیں۔