کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کا احتجاج مظاہرین نے منصوبے کا دفتر نذر آتش کردیا

حکومت نے منہدم کی گئی املاک کے مالکان کو مناسب جگہ اور مالی معاوضے کی یقین دہانی کرائی تھی

عملے کی جانب سے متاثرین کو مناسب جواب نہ ملنے پر مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کے بعد دفتر کو ہی آگ لگادی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لیاری ایکسریس وے کی تعمیر کے دوران متاثر ہونے والے افراد نے کئی برس گزر جانے کے بعد بھی معاوضے نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے منصوبے کے دفتر کو ہی آگ لگادی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر سے متاثر ہونے والے درجنوں افراد نے یونیورسٹی روڈ پر واقع سوک سینٹر کے قریب لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت ان کی زمین کے بدلے انہیں جس معاوضے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی وہ اب تک نہیں مل سکا ، دفتر میں موجود عملے کی جانب سے مناسب جواب نہ ملنے پر متاثرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے توڑ پھوڑ کے بعد دفتر کو ہی آگ لگادی، عملے کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں کئی اہم دستاوزات بھی جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے لیاری ایکسپریس کی تعمیر کے دوران منہدم کی گئی املاک کے مالکان کو مناسب جگہ اور مالی معاوضے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی تاہم کئی برس گزرنے کے باوجود درجنوں خاندان اب بھی اس سے محروم ہیں۔
Load Next Story