اسمارٹ فون دنیا بھر کی نیند برباد کررہے ہیں
ایک تحقیق میں ماہرین نے کہا ہے کہ سونے سے ایک گھنٹے قبل اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ سے دور ہوجائیں
لاہور:
ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پوری دنیا میں بالخصوص نوجوانوں کی نیند کی بربادی کی اہم وجہ اسمارٹ فون ہیں جو بستر میں ہمارے ساتھ رہتے ہیں۔
منگل کو فرنٹیئرزان سائیکائٹری میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کنگز کالج لندن کے 1043 طلبا و طالبات کا سروے شائع ہوا ہے۔ اس میں آن لائن اور شخصی طور پر ان میں اسمارٹ فون استعمال کے عادات اور نیند کے معیار پر بات کی گئی تھی۔
دس سوالات سے ایک معیار اخذ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ طالبعلم اسمارٹ فون کی کتنے عادی ہیں۔ اس پیمانے پر 40 فیصد افراد اسمارٹ فون کی شدید لت میں مبتلا پائے گئے۔ یہ اعدادوشمار پہلے کے مشاہدات کے عین مطابق بھی تھی۔
ان میں سے کئی افراد نے کہا کہ وہ رات ایک بجے کے بعد تک اسمارٹ فون استعمال کرتے رہتے ہیں جس سے بے خوابی کا خطرہ تین گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ جن جن طلباوطالبات نے اسمارٹ فون رات دیر تک استعمال کرنے کا اعتراف کیا ان میں نیند کا مسئلہ سب سے شدید دیکھا گیا۔ ان کی نیند کا دورانیہ بہت خراب تھا۔ وہ نیند کم لیتے تھے اور دن بھر تھکاوٹ کی شکایت بھی کرتے رہے۔
اس تحقیق پر جان ہاپکنز یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کےڈاکٹر وسیوولوڈ پولوسکی کہتے ہیں کہ بستر پر جانے سے ایک گھنٹے قبل لیپ ٹاپ، فون اور ٹیبلٹ وغیرہ بند کردیجئے۔ انہیں کسی بھی حالت میں بستر پر نہ لے جائیں۔ ڈاکٹر پولوسکی کے مطابق فون کی ایل ای ڈی روشنی جسم میں میلاٹونِن کی مقدار کم کرتے ہیں۔ یہ ہارمون ہمیں سلانے کا اہم کام کرتا ہے۔ اگر'نیند کا یہ ہارمون' اچھی مقدار میں بنے گا تو پرسکون نیند کا حامل ہوگا۔
دوسری جانب ماہرین نے اسمارٹ فون کی لت کو سگریٹ نوشی سے بھی خوفناک قرار دیا ہے۔ ماہرین کے اصرار ہے کہ اسمارٹ فون کے استعمال کو ایک وبا کا درجہ دیا جائے تو دنیا بھر میں نوجوانوں کی نیند اور صحت برباد کررہا ہے۔ ڈاکٹروں نے اسمارٹ فون کے استعمال کو ایک طبی عارضہ کہا ہے جو بہت خطرناک ہوسکتا ہے اور اسے نوموفوبیا کا نام دیا گیا ہے۔
اسمارٹ فون سے دور کیسے رہیں؟
ماہرین نے اسمارٹ فون کی لت کم کرنے کے بعض طریقے بیان کئے ہیں جو اس کیفیت سے نکلنے میں مددگار ہوسکتے ہیں:
1: پہلے دن میں کئی مرتبہ فون بند کرنے کی عادت اختیار کیجئے اور اس کے بعد رات کو فون بند کرنا آسان ہوجائے گا۔
2: اگر ممکن ہو تو فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا ایپس کو فون سے ہٹادیں اور صرف ڈیسک ٹاپ سے ہی دیکھیں۔
3: گھروالوں سے بات کریں، لمبی ڈرائیو پر جائیں، بچوں کی تربیت میں دلچسپی لیجئے۔
4: رات کے وقت موبائل فون کا اسکرین بلیک اینڈ وائٹ کردیجئے کیونکہ اس سے بوریت ہوتی ہے اور کشش کم ہوجاتی ہے۔