بی این پی عوامی کی نسیمہ احسان کا بی این پی مینگل میں شمولیت کا اعلان
لاشوں کے ہمراہ احتجاج کرنے والوں کے پاس آنے میں بھی وزیر اعظم کو دقعت ہو رہی تھی،سردار اختر مینگل
بی این پی عوامی کی نسیمہ احسان نے بی این پی مینگل میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کی نسیمہ احسان نے سردار اختر مینگل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ نسیمہ احسان کا بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت نہایت خوشی کا لمحہ ہے، بلوچستان میں قوم پرست سیاست دانوں کا ملکی سیاست میں اہم کردار رہا ہے، سیاست کے سفر میں بہت کچھ کھویا اور پایا ہے، جمہوری عمل سے ہمیں ہمیشہ دور ہٹانے کی کوشش کی گئی، بلوچستان کے حقوق کی بات کرنے پر لاشوں کے تحفے دیے گئے جب کہ سیاسی کارکنوں پر آفرین ہے جنہوں نے ظلم کے باوجود جمہوریت کا علم بلند رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنی کرپشن چھپانے کے لئے عوام پر قرضوں کا بوجھ ڈالتے ہیں، لاشوں کے ہمراہ احتجاج کرنے والوں کے پاس آنے میں بھی وزیر اعظم کو دقعت ہو رہی تھی۔