بولی وڈ 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلمیں
نئے سال میں آپ جس بینر کی سب سے زیادہ فلمیں ریلیز ہوتی دیکھیں گے وہ ’یش راج فلمز‘ ہے۔
بولی وڈ میں بھی نئے سال کا سورج نئی چمک دمک کے ساتھ طلوع ہو گیا ہے۔
ویسے تو اس سال بہت ساری فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں گی مگر جس چمک دمک کی ہم بات کر رہے ہیں اس میں وہ 2 درجن سے زائد فلمیں بھی شامل ہیں جو سال 2014 میں 'اسٹار ویلیو' یا 'بینر' کے لحاظ سے ابھی سے اہم شمار کی جارہی ہیں۔ فلمی پنڈتوں کو یقین ہے کہ یہ 28 فلمیں آپ کبھی 'مس' نہیں کرنا چاہیں گے۔ نئے سال میں آپ جس بینر کی سب سے زیادہ فلمیں ریلیز ہوتی دیکھیں گے وہ 'یش راج فلمز' ہے۔ اس بینر کی فلمیں پسند کرنے والوں کی تو جیسے لاٹری نکل آئی ہے۔
اس سال یش راج فلمز کے بینر تلے تیار ہونے والی چار فلمیں'غنڈے'، 'مردانگی'، 'ڈی ٹیکٹیو بائیومیش بخشی' اور 'کل دل' ریلیز ہوں گی۔بہترین میوزک، شاندار لوکیشن، غیر ملکی نظارے، ایک سے بڑھ کر ایک ہیرو، ہیروئن ڈھیر سارے رومانس میں لپٹی فلمز 'یش راج فلمز' کی خاصیت ہے۔
یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے کروڑوں لوگ ان فلموں کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ نئے سال کے دوران آنے والی فلموں میں جہاں ایک طرف تین جنوری کو جدید ٹیکنالوجی میں ڈھلی سدا بہار ہٹ فلم 'شعلے' نئے انداز میں نمائش کے لئے پیش کردی گئی ، وہیں نئے نئے اسٹار بھی اپنی موجودگی سے سلوراسکرین کو 'فریش لک' دیں گے۔
جنوری کے مہینے میں جس فلم کو اہم قرار دیا جارہا ہے وہ ایور گرین مادھوری ڈکشت اور نصیر الدین شاہ کی فلم 'ڈیڑھ عشقیہ' ہے جبکہ دیگر فنکاروں میں ہما قریشی اور ارشد وارثی شامل ہیں اس کے ڈائریکٹر ابھیشیک چوبے ہیں ۔ یہ فلم 10 جنوری کوریلیز ہوگی۔ اسی ماہ ایک اور بڑے نام والی فلم 'جے ہو' ریلیز ہونے والی ہے۔ اس میں سلمان خان، ڈیزی شاہ، ثنا خان، تبو اور سوشیل مینا جبکہ اس کے ڈائریکٹر اورپروڈیوسر سلمان خان کے بھائی سہیل خان ہیں یہ فلم 24 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
چاکلیٹی بوائے، پاکستانی ایکٹر کم سنگر علی ظفر نے بالی وْوڈ میں اسٹار اسٹیٹس حاصل کر لیا ہے۔ 'کامک رول' کو شاندار انداز میں نبھانے والے علی ظفر بھی اپنے فینز کو یقینا مایوس نہیں کریں گے۔ ان کی فلم 'ٹوٹل سیاپا' 31 جنوری کو ریلیز ہوگی۔
ڈائریکٹر انوراگ کیشپ کا نام اب کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وہ اس سال اپنی نئی فلم 'اگلی' لے کر آرہے ہیں جس کے نمایاں فنکاروں میں راہول بھٹ، رونت رائے، گریش کلرنی ، سدھارتھ کپور، ونیت کمار سنگھ اوروپن شرما شامل ہیں۔ یہ 31 جنوری کو ہی ریلیز ہوگی۔نئے سال میں سلمان خان ایک اور فلم 'اوتیری' میں نظر آئیں گے جس کے پروڈیوسر بھی وہ خود ہی ہیں۔ 'اوتیری' 7 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ پروڈیوسر سلمان خان اور اتل اگنی ہوتری کی یہ فلم سات مارچ کو ریلیز ہوگی۔ بالی وڈ کی رانی یعنی رانی مکھرجی کافی عرصے سے کوئی ہٹ نہیں دے سکیں لیکن نئے سال میں توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم 'مردانگی' میں 'ایک دم کڑک' کردار ادا کرکے خوب رنگ جمائیں گی۔ آپ ان کی یہ نئی فلم 18 جولائی کو دیکھ سکیں گے۔
اس فلم کے پروڈیوسر آدیتہ چوپڑا ہیں جنہوں نے رانی مکھرنی کو پروموٹ کرنے کے لئے فلم بنائی ہے جس میں اداکارہ رانی مکھرجی ایک لیڈی پولیس انسپکٹر کا مرکزی کردار کر رہی ہے۔ بالی وڈ کے ہارٹ تھروب ادیتیہ رائے کپور، خوبصورت اور چلبلی پرنیتی چوپڑا کے ساتھ فلم ''دعوت ِعشق'' میں رومانس کرینگے یہ 9 مئی کور یلیز ہوگی۔ اس کے دیگر فنکاروں میں انوپم کھیر اور کرن واہی شامل ہیں۔ اسی سال انوشکا شرما اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم ''پی کے '' میں دکھائی دینگے جس کی دیگر کاسٹ میں سوشانت سنگھ ، سنجے دت، رام سیٹھی، بومن ایرانی شامل ہیں یہ فلم چھ جون کو ریلیز ہوگی۔ سپر ہیرو رتیک روشن اور باربی ڈول کترینہ کیف کے فینز کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ دونوں ایک بار پھر فلم ''بینگ بینگ'' میں اپنی جاندار پرفارمنس کا جادو جگائیں گے جو 2 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
اس کی دیگر کاسٹ میں ڈینی ، جاوید جعفری ، ببا شا باسو میوزک ڈائریکٹر وشال شنکر ہیں ۔ کچھ ہٹ کر دیکھنے کے شوقین لوگوں کے لئے ایکتا کپور کی سنی لیون اسٹارر فلم 'راگنی: ایم ایم ایس' بھی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں سنی لیون ، پروین، ساندھیہ مریڈل۔ فلم کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ فلم 'بالا جی پکچرز' کے بینر تلے 21 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔بالی وْوڈ کا شاہی جوڑا سیف علی خان اور کرینہ کپور کسی سے کم نہیں۔ نئے سال میں'سیفینا' بھی باکس آفس پر دھماکے دار اینٹری کے لئے پرعزم ہیں جبکہ کنگ خان ''ہیپی نیو ائیر'' کے ساتھ باکس آفس پرراج کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس سال ٹیلنٹ ایکٹریس اور اسٹائل آئیکون پریانکا چوپڑہ کی خواہش ہوگی کہ وہ اپنی فلم کے ذریعے بائیو پیک کی کامیابیوں کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان تو عادی ہیں میگا ہٹ دینے کے۔ سال 2014ء میں ان کی ایک فلم بھی باقی سب پر بھاری پڑ سکتی ہے۔ ایسا نہیں کہ کامیڈی فلمیں پسند کرنے والوں کے لئے نیا سال کچھ نہیں لا رہا۔ کچھ میگا ہٹ کامیڈی فلموں کے سیکوئل بھی ایکسڑا فلیور لئے موجود ہوں گے۔ مثلاً 'شادی کے سائیڈ ایفیکٹس' اور 'ہنسی تو پھنسی' وغیرہ۔سال کے دوران مزید جو نئی اور قابل ذکر فلمیں ریلیز ہوں گی ان میں 'ون بائے ون'، 'آنکھوں دیکھی اور سونم کپور، ایوش مان کھرانہ اور رشی کپورکی یش راج فلمزکے بینر تلے بننے اور 14 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم 'بے وقوفیاں' شامل ہیں۔