12ویں منزل سے گرنے والی بچی کو ’سپر ہیرو‘ نے بچالیا ویڈیو وائرل
50 میٹر کی بلندی سے گرنے والی بچی کو ڈلیوری ڈرائیور نے شیڈ پر چڑھ کر کیچ کیا
ویت نام میں 12 ویں منزل کی بالکونی سے نیچے گرنے والی بچی کو ڈلیوری ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوا میں کیچ کرکے بچالیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویت نام میں ڈلیوری ڈرائیور کو 12 ویں منزل کی بالکونی میں ایک دو سالہ بچی کو لٹکے ہوئے دیکھا اور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے قریبی بنے ہوئے 2 میٹر بلند شیڈ پر چڑھ گیا تاکہ بچی کو زمین پر گرنے سے قبل کیچ کرلے۔
قریبی بلاک کے ایک رہائشی نے اس سارے منظر کو ویڈیو میں ریکارڈ کرلیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو سالہ بچی کچھ لمحے تو بالکونی کی گرل کو پکڑ کر لٹکی رہی ہے لیکن کچھ دیر بعد گر گئی۔
بچی 12 ویں منزل سے قلابازیاں کھاتے ہوئے فلیٹ کے نیچے بنے شیڈ پر گرنے والی تھی کہ وہاں موجود ڈلیوری ڈرائیور نے بچی کو ہوا میں ہی کیچ کرلیا۔ بچی کے منہ سے خون سے بہہ رہا تھا۔
بچی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے تاہم اس کے کولہے کی ہڈی اپنی جگہ سے ہل گئی جس کی وجہ سے پلاسٹر چڑھا دیا گیا۔
ویت نام میں بچی کی جان بچانے والے ڈلیوری ڈرائیور کو سپر ہیرو کا نام دیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ڈرائیور کے لیے سرکار کی جانب سے انعام و اسناد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔