کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 ملتوی

پی سی بی اور ٹیم مالکان کی میٹنگ کے بعد پاکستان سپر لیگ کو غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کیا گیا

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اب تک 6 کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لیگ ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 6 میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث 20 فروری سے شروع ہونے والی لیگ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

پی سی بی اور ٹیم مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ پی سی بی اب فوری طور پر تمام 6 ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔
Load Next Story