ٹھٹھہ بلدیاتی افسر پر تشدد2با اثر افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق صوبائی وزرا صادق میمن اور واحد سومرو کے کزن عبدالعزیز میمن اور جبار سومرو کے خلاف درخواست پر عدالت کی کارروائی

مذکورہ دونوں افراد نے دفتر میں گھس کر ان پر تشدد کیا اور اغوا کرنے کی کوشش کی،درخواستگزار

ضلع کونسل کے آفس سپرٹنڈنٹ کو اغوا ور تشدد کرنے کے الزام میں عدالت نے سابق صوبائی وزرا کے 2 قریبی رشتے داروںکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ٹھٹھہ کے آفس سپرٹنڈنٹ نوید عباسی پر تشدد اور اغواکر نے کے الزام میں سیشن جج ٹھٹھہ نے سابق صوبائی وزیر صادق میمن اور سابق صوبائی وزیر اور ایم این اے واحد سومرو کے کزن جبار سومرو اور عبدالعزیز میمن کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔




واضح رہے کہ نوید عباسی نے سیشن جج ٹھٹھہ کو درخواست دی تھی کہ مذکورہ دونوں افراد نے دفتر میں گھس کر ان پر تشدد کیا اور اغوا کرنے کی کوشش کی، جس پر عدالت نے 6جنوری کو تمام افراد کو عدالت میں طلب کیا تھا مگر دونوں افراد عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے جبار سومرو اور عبدالعزیز میمن کی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، پولیس نے تاحال کوئی گرفتاری نہیں کی۔
Load Next Story