افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
ہلاک افراد صوبہ ننگرہار میں فیکٹری میں ملازم تھے، پولیس چیف
افغان صوبے ننگرہار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فیکٹری میں کام کرنے والے 7 مزدوروں کو قتل کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے ننگرہار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 7 مزدور ہلاک ہوگئے۔ ننگر ہار پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو گولی مارنے سے پہلے ان کے ہاتھ باندھ دیے گئے تھے تاہم تفتیش کے دوران 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق تمام افراد کو مارنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے واقعہ کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی گئی ہے۔