ٹنڈو محمد خان دوست نے دوست کو قتل کر کے خودکشی کرلی

دونوں ہوٹل میں بیٹھے چائے پی رہے، تلخ کلامی پر28 سالہ منیر لغاری نے20 سالہ اکرم کو گولی مار دی۔

دونوں ہوٹل میں بیٹھے چائے پی رہے، تلخ کلامی پر28 سالہ منیر لغاری نے20 سالہ اکرم کو گولی مار دی فوٹو: فائل

مقامی ہوٹل میں دوست نے دوست کو قتل کرکے خود کشی کرلی، دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

جمعرات کے روز 28 سالہ منیر لغاری اپنے 20 سالہ دوست اکرم کے ہمراہ سجاول چوک پر واقع ہوٹل میں چائے پی رہا تھا کہ نامعلوم وجوہ پر دونوں کے مابین تلخ کلامی ہوگئی۔


پولیس کے مطابق اس موقع پر منیر لغاری نے پستول نکال کر اپنے دوست پر فائر کردیا جس سے اکرم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بعد ازاں ملزم نے بھی اپنے پستول سے خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس نے متوفین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں جبکہ مذکورہ واقعے کی تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔
Load Next Story