دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ لاہور سے شروع ہزاروں افراد کی شرکت نیٹو سپلائی روکنے تک چین سے نہیں بیٹ
قیادت سمیع الحق،حافظ سعید، منورحسن، حمیدگل، شیخ رشید نے کی،...
نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ لاہور سے شروع ہوگیا، مارچ میں طلبا' وکلا' تاجروں'سول سوسائٹی سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں،شرکا سیکڑوں بسوں، ویگنوں اور موٹر سائیکلوں پر قافلوں کی صورت میں ناصرباغ پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو جماعۃ الدعوۃ 'جماعت اسلامی'جمعیت اہلحدیث'جمعیت علماء اسلام (س)' اہلسنت والجماعت اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد صبح آٹھ بجے ہی مسجد شہداء مال روڈ پہنچنا شروع ہوگئی تھی،سمیع الحق'حافظ سعید' منور حسن' حمید گل'شیخ رشید' عبدالرحمان مکی' لیاقت بلوچ' فضل الرحمان خلیل اور دیگر نے مسجد شہداء میں نوافل ادا کیے اور لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ بعدازاں قافلے نے ناصر باغ کی طرف بڑھتے ہوئے لانگ مارچ کا آ غاز کیا' اس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئی،
جماعت الدعوۃ کے تین ہزار سے زائد رضا کاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے جبکہ ایک ہزار پولیس اہلکار بھی موجود تھے' رش کے باعث قافلہ دوگھنٹے میں ناصر باغ پہنچا، اس موقع پر خطاب میں سمیع الحق، حافظ سعید، منورحسن، شیخ رشید، فضل الرحمان خلیل، لیاقت بلوچ، طاہر اشرفی اور دیگر نے کہا کہ نیٹو سپلائی روکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے' سپلائی روٹس پر غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنے بھی دیں گے، قوم حکمرانوں سے نجات کے لیے اٹھ کھڑی ہو' ملک کو امریکی مداخلت سے آزاد کروائیں گے،جانوں کی پروا نہیں، حکمران دشمنوں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، لانگ مارچ آغاز ہے، معافی کی باتیں کرکے قوم کو غلط راستے پر ڈال دیا گیا ہے، ہمارے کوئی سیاسی مقاصد نہیں،
حکومت پرویز مشرف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، سپلائی بحالی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو کوئٹہ سے چمن، کراچی سے حیدرآباد، ملتان سے ڈیرہ غازیخان، سرگودھا سے میانوالی، پشاور سے درہ خیبر، راولپنڈی سے چکوال تلہ گنگ اور فیصل آباد سے سرگودھا، خوشاب اسلام آباد تک لانگ مارچ کیے جائیں گے اور دھرنے دیے جائیں گے، غیور پاکستانی قوم نیٹو سپلائی بحالی کا فیصلہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ دفاع پاکستان کونسل قومی حمیت اور غیرت کو لے کر کھڑی ہوئی ہے اور قوم میں شعور بیدار کر رہی ہے کہ پاکستان امریکا کی کالونی یا ریاست نہیں، پارلیمنٹ کی قرار دادوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، لوگ سروں پر کفن باندھ کر نکلنے کو تیار ہیں،حکمران نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے باہر نکل آئیں،لانگ مارچ کا راستے میں جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا،
شاہدرہ پہنچنے پر شیخوپورہ اورگرد و نواح سے آئے کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا، یہاں خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا، حافظ سعید نے کہا کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہمارا مقصد حل ہوجائے گا، ہر وہ ہاتھ کاٹ دیں گے جو اسلام اور پاکستان کا مخالف ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد والوں نے لانگ مارچ روکنے کی کوشش کی تو ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی۔ حمیدگل نے کہا کہ قوم کو امریکا کو آگے فروخت کر دیا گیا۔ لانگ مارچ کے شرکا رات گئے گجرات پہنچ گئے، آج اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔