کئی ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

کراچی کے مقامی ہوٹل میں کورونا ویکسین کاؤنٹر ختم کردیا گیا

کراچی کے مقامی ہوٹل میں کورونا ویکسین کاؤنٹر ختم کردیا گیا

کئی ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔

پی ایس ایل کا حصہ بننے والی 6 فرنچائز ٹیموں کے تقریبا 160 افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے۔ ان میں چند فیملیز کے افراد بھی شامل ہیں۔


پی سی بی کی جانب سے کرکٹرز اور معاون سٹاف ارکان سمیت بائیو ببل میں موجود 400 کے قریب افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم بیشتر نے انکار کردیا جس کے بعد کراچی کے مقامی ہوٹل میں اس مقصد کیلیے قائم کائونٹر ختم کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس ویکسین کی دوسری ڈوز 14روز بعد لگتی ہے جتنی دیر میں یہ موثر ہوتی پی ایس ایل ویسے ہی ختم ہونے کے قریب ہوتا مگر کورونا کیسز کے باعث اب تو ایونٹ ہی ملتوی ہوگیا اس صورتحال میں ویکسین لگوانا لڑائی کے بعد مکا یاد آنے کے مصداق ہے، پی ایس ایل شروع ہونے سے کم از کم 15روز قبل ویکسین لگنے سے بہتر نتائج سامنے آسکتے تھے۔
Load Next Story