عوام چاہتے ہیں تو کشمیر سے بھارتی فوج واپس بلالی جائے پرشانت بھوشن

جموں وکشمیر کے قصبوں اور دیہات میں فوج کی موجودگی کے بارے میں دہلی طر ز پر عوام سے رائے طلب کی جانی چاہیے۔

جموں وکشمیر کے قصبوں اور دیہات میں فوج کی موجودگی کے بارے میں دہلی طر ز پر عوام سے رائے طلب کی جانی چاہیے۔ فوٹو : فائل

بھارت میں عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام فوج کی واپسی چاہتے ہیں تو دیر نہیں ہونی چاہیے۔


بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ا نٹرویو میں عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈر پرشانت بھوشن نے کہا کہ جموں وکشمیر کے قصبوں اور دیہات میں فوج کی موجودگی کے بارے میں دہلی طر ز پر عوام سے رائے طلب کی جانی چاہیے۔

اگر وہاں کے لوگ فوج کی تعیناتی کیخلاف ووٹ دیتے ہیں تو جموں وکشمیر سے فوج کا انخلا عمل میں لایا جانا چاہیے۔ پرشانت بھوشن نے یہ بھی کہاکہ کشمیر میں رائج کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ(افسپا) کو منسوخی بارے بھی ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے کہ لوگ اس کا نفاذ چاہتے ہیں یا نہیں۔
Load Next Story