کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھی عبور کرگیا
تیز دھوپ کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت معمول سے بڑھ گیا، محکمہ موسمیات
جمعے کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38.3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی والوں کو گرمی نے مارچ کے مہینے میں تیور دکھا دیے، شہر میں کئی ماہ کے سرد اور متوازن موسم کے بعد جمعے کو گرم دن ریکارڈ ہوا، اور پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو عبور کرگیا، دن بھر مطلع صاف رہا، جب کہ تیز دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت معمول سے بڑھ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38.3 ڈگری ریکارڈ ہوا، جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ روز جمعے کو 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی، اور کہا تھا کہ مارچ کا اوسط درجہ حرارت 32 سے 35 ڈگری کے درمیان رہتا ہے، اس سے قبل 20 مارچ 2010 میں گرم دن ریکارڈ ہوچکا ہے، جس کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجستھان اورملحقہ پاکستانی علاقے تھرپارکر کے مشرقی جانب ایک ہلکا لو پریشرموجود ہے، جو جمعے کو معمول سے زیادہ گرمی کا سبب بنا، اسی مقام پر بننے والے لو پریشر اپریل اور بعدازاں آنے والے مہینوں میں گرمی کا سبب بنتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا موسم گرم اور صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔