عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو دھرنا طویل المدت بھی ہوسکتا ہے، خواتین رہنماؤں کی پریس کانفرنس
عورت مارچ نے آٹھ مارچ یوم خوتین کے موقع پر کراچی فرئیر ہال پر اپنے حقوق کے لیے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
اس بات کا اعلان عورت مارچ کی منتظمین نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ منتظمین میں شیما کرمانی، سماجی کارکن منیزہ احمد اور دیگر شامل تھے۔
خواتین رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں 8 مارچ کو عورت مارچ کے تحت دھرنا دیا جائے گا، یہ دھرنا فرئیر ہال پر ہوگا، حکومت عورتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کی جانے والی قانون سازی پر موثر عمل درآمد کرائے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پھر طویل المدت دھرنا بھی دیا جاسکتا ہے۔
شیما کرمانی نے کہا کہ کاروکاری کا خاتمہ کیا جائے، عورتوں کو جنسی ہراساں کیا جارہا ہے ریاست اس بات کا نوٹس لے، عورتوں پر تشدد کیا جاتا ہے، ان کے مذہب کی جبری تبدیلی ہورہی ہے، پولیس اسٹیشنوں میں خواتین اور خواجہ سرا اہل کار تعینات کیے جائیں، خواتین ایم ایل اوز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
سماجی کارکن منیزہ نے کہا کہ کراچی میں عورت مارچ کا دھرنا 8 مارچ کو ہی ہوگا، ہماری ڈیمانڈ پوری نہیں کی گئی تو ہم دھرنا دیں گے، یہ چوتھا عورت مارچ ہے، عورت مارچ کا مشن عورتوں، خواجہ سرا اور غیر صنفی افراد کا اتحاد ہے تاکہ وہ اجتماعی سماجی تبدیلی کے ذریعے انصاف حاصل کر سکیں۔