ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 157روپے سے بھی نیچے آگئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 157روپے سے بھی نیچے آگئی ۔ (فوٹو: فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔


انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 157روپے سے بھی نیچے آگئی تاہم کاروباری دورانیے میں درآمدی شعبے کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ اتار چڑھاؤ کے بعد 3پیسے کی کمی سے 157روپے 12پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 157روپے 40پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
Load Next Story