آرمی چیف کا چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ
جوانوں کا پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ، آرمی چیف کو 2 ہفتے پر محیط ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ معیاری تربیت اور عزم ہر خطرے اور چیلنج کے خلاف آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ کیا جس میں آرمی چیف کو 2 ہفتے پر محیط ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کی سطح کی ان مشقوں کا مقصد مختلف شعبوں اور فارمیشنز کی تیاریوں اور مل کر دفاع کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے، مشقوں میں انفنٹری، میکنائزڈ فورسز، آرٹلری، آرمی ایئر ڈیفنس، سرویلنس پلیٹ فارمز اور کامبیٹ ایوی ایشن دستوں کی مربوط مشقیں کی جارہی ہیں، مشقوں میں شامل دستوں اور یونٹس نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔
آرمی چیف نے بہاولپور کور کے دستوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور عزم کو سراہا اور کہا کہ بھرپور معیاری تربیت اور عزم ہر خطرے اور چیلنج کے خلاف آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے۔آرمی چیف نے بہاولپور کور کی لاجسٹک انسٹالیشنز کا دورہ کرکے انجینئرنگ معیار اور مہارتوں کی بھی تعریف کی۔
قبل ازیں مشقوں کے علاقے میں پہنچنے پر کورکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔