نوازشریف کے بعد عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے والے دوسرے وزیراعظم ہوگئے

عمران خان سے قبل نواز شریف نے 1993 میں ایک ہی مدت کے دوران 2 مرتبہ اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا

وزیر اعظم عمران خان سے قبل 1993 کونواز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا۔ فوٹو : فائل

وزیر اعظم عمران خان ملک کی سیاسی تاریخ میں دوسرے وزیر اعظم بنے ہیں جنہوں نے اپنی ایک ہی مدت میں 2 مرتبہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان نے دوسری مرتبہ اعتماد کا ووٹ لیا۔ 178 ارکان نے ان پر اعتماد کیا جب کہ محسن داوڑ اور عبدالاکبر چترالی کے علاوہ کوئی اپوزیشن کا کوئی رکن ایوان میں کارروائی کے دوران شریک نہ ہوا۔


وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں ایک ہی مدت کے دوران دوسری مرتبہ اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل 1993 کونواز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اپنی ہی جماعت کے صدر مملکت نے محسوس کیا کہ وزیر اعظم بحیثیت قائد ایوان اکثریت کھو چکے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دیا۔

 
Load Next Story