یقین سے کہتی ہوں میشا شفیع کو علی ظفر نے حراساں کیا ہوگا عفت عمر
کیس کا فیصلہ آنے کے بعد علی ظفر اور میشا شفیع کے بچوں کے ذہینوں پر برے اثرات مرتب ہوں گے، عفت عمر
اداکارہ عفت عمر نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ یقین سے کہتی ہوں میشا شفیع کو علی ظفر نے حراساں کیا ہوگا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے ادکار علی ظفر علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی کی درخواست پر سماعت کی، میشا شفیع کی والدہ ادکارہ صباء حمید اور ادکارہ عفت عمر اپنے بیان پر جرح کے لیے عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت میں عفت عمر نے بیان دیا کہ اس کیس کا فیصلہ آنے کے بعد علی ظفر اور میشا شفیع کے بچوں کے ذہینوں پر برے اثرات مرتب ہوں گے، اور ان کے بچوں کو شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، کسی پر الزامات لگانے کے بعد ثبوت بھی فراہم کرنا الزامات لگانے والے کی ذمہ داری ہے، یقین سے کہتی ہوں میشا شفیع کو علی ظفر نے حراساں کیا ہوگا۔
اداکارہ لینا نے عدالت میں بیان دیا کہ علی ظفر کے والد میرے استاد ہیں، میرے ان کے ساتھ فیملی ٹرمز ہیں، علی ظفر کی شادی پر دعوت نامہ بھی بھیجا گیا، میں علی ظفر کی شادی پر غمزدہ نہیں تھی، میرا اور علی ظفر کی عمر کا کافی فرق ہے لہذا جب بھی علی کو ملتی تھی تو ان کے والد ساتھ موجود ہوتے تھے۔ ادکارہ لینا نے اپنا بیان پر جرح مکمل کروائی۔
عدالت میں میشا شفیع کی والدہ صباء حمید نے استدعا کی کہ میشا شفیع کینیڈا میں مقیم ہے اور کورونا کے باعث سفر نہیں کرسکتی، ان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کیا جائے ۔عدالت نے صباء حمید کو باقاعدہ تحریری درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے مینجر سید فرحان کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔