کروڑوں افرادباہرنکلے تو کر پٹ حکمراں بھاگ جائینگے طاہر القادری

فوج جج ہوگی، ملک پر ایک خاندان کی حکو مت ہے غریب خودکشی کررہے ہیں

عوام کر اچی سے کشمیر تک انقلاب کیلیے تیار ہو جائیں، ملک کیلیے جان دیدوں گا، انٹرویو فوٹو:فائل

پاکستان عوامی تحر یک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میں انقلاب کیلیے فوج سے مدد مانگوں گا اور نہ ہی فوج کر پٹ نظام حکو مت کو بچانے کیلیے حکمرانوں کا ساتھ نہیں دے گی، جب کروڑوں افراد حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے تو کوئی سیکیورٹی ادارہ ان کو روکنے کیلیے گولی نہیں چلائے گا۔

ملک میں صرف ایک خاندان کی حکو مت ہے غریب خودکشیاں کر رہے ہیں، حکمرانوں کے خلاف انقلاب کا وقت آنے والا ہے، ملک کیلیے اپنی جان دے دوں گا،کر پٹ حکمرانوں میں طاقت نہیں یہ بزدل ہیں، کروڑوں عوام کو سڑکوں پر دیکھنے کے بعد حکومتی ایوان چھوڑ کر بھاگ جا ئیں گے۔




پیر کوایک انٹر ویومیں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ عوام کر اچی سے کشمیر تک انقلاب کیلیے تیار ہوجائیں جب میں حکمرانوں کے خلا ف آخری کال دوںتو قوم ملک بچانے کیلیے با ہر نکل آئے اور پھر اس ملک میں انقلاب کے بغیر میری واپسی نہیں ہوگی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں فوج سے کوئی مدد مانگوں گا اور نہ ہی فوج ان کر پٹ حکمرانوں کو بچانے کے لیے ان کا ساتھ دے گی بلکہ فوج اس موقعے پر جج کا کردارادا کر ے گی۔
Load Next Story