شمالی وزیرستان میں بڑی کارروائی تین کمانڈروں سمیت 8 دہشت گرد مارے گئے
مارے جانے والے دہشت گرد2009 سے سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد کمانڈروں سمیت آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقوں بویا اوردوسلی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد کمانڈر سمیت آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارے جانے والے دہشت گرد2009 سے سکیورٹی فورسز ، قانون نافذ کرنے والے اداروںاور علاقے کے مقامی لوگوں کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ علاوہ ازیں یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتی میں بھی ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹھکانوں سے اسلحہ کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا گیا۔