انگوٹھے کے جعلی نشان تیار کرکے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

گرفتار ملزمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فراڈ میں بھی ملوث ہیں، ایف آئی اے حکام

گرفتار ملزمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فراڈ میں بھی ملوث ہیں(فوٹو، انٹرنیٹ)

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انگوٹھے کے جعلی نشانات تیار کرے فراڈ کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی نشان انگوٹھا سے موبائل سمز ایکٹو کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں عمران صادق اور سعید احمد شامل ہیں۔


ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل سمز، انگوٹھوں کے نشان برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان جعلی موبائل اکاونٹ بھی ایکٹو کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فراڈ میں بھی ملوث ہیں۔ تھانہ ایف آئی اے میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 
Load Next Story