پنجاب میں جنگلی حیات بریڈنگ سینٹرکی رجسٹریشن فیس میں 5 گنا اضافے کی تجویز
بریڈنگ فارم کی رجسٹریشن فیس 10 ہزار روپے سے بڑھا کر50 ہزار روپے تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے
محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے جانوروں کے بریڈنگ سینٹرز کی رجسٹریشن فیس 5 گنا تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے تجاویز محکمہ قانون کو بھیج دی گئی ہیں۔
محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے مالی خسارے پرقابوپانے کے لئے صوبے میں مختلف جنگلی جانوروں اورپرندوں کی افزائش کے لئے بنائے گئے بریڈنگ سینٹرز کی رجسٹریشن اور تجدید کی فیس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وائلڈلائف ذرائع کے مطابق بریڈنگ فارم کی رجسٹریشن فیس 10 ہزار روپے سے بڑھا کر50 ہزار روپے تک کرنے کی تجویز ہے جبکہ سالانہ تجدید کی فیس میں 25 ہزارسے 50 ہزار روپے تک اضافہ کیاجائے گا۔ ۔پنجاب میں اس وقت 200 سے زائد بریڈنگ سینٹر رجسٹرڈ ہیں۔ حکام کے مطابق بریڈنگ سنٹرکی رجسٹریشن کے بعد وہاں موجود جنگلی جانوروں اورپرندوں کی الگ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں رہتی جبکہ محکمے کے پاس بھی تمام جنگلی جانوروں اورپرندوں کی تعداد اوران کی خرید وفروخت کا ریکارڈ مل جاتا ہے۔
پنجاب وائلڈ لائف کے حکام نے بتایا کہ محکمے کی طرف سے فیسوں میں اضافے کی سمری محکمہ قانون کو بھیجی جاچکی ہے، وہاں سے منظوری کے بعد سمری صوبائی کابینہ کو بھیجی جائے گی اور پھر وزیر اعلی پنجاب اس کی حتمی منظوری دیں گے۔ اس سے قبل سرکاری چڑیا گھروں میں موجود سرپلس جنگلی جانوروں اورپرندوں کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافے کی سمری تیارکی گئی تھی جسے پنجاب وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں مستردکرکے نئی تجاویزتیارکرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ مالی خسارے پورے کرنے کے لئے لاہورچڑیاگھرسمیت پنجاب کے وائلڈلائف پارکوں کی داخلہ ٹکٹ بڑھانے کابھی فیصلہ کیاگیا تھا لیکن ابھی تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیاگیاہے۔