وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم
متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کریں، عدالت
سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ان لینڈ ریونیو افسر کو 7 سال سے ترقی نہ دینے کے کیس میں مسلسل حکم عدولی پر سندھ ہائی کورٹ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اسلام آباد میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو تعمیل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔
عدالت نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کے 50 ہزار کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 15 دسمبر 2020 سے سیکرٹری خزانہ سے وضاحت طلب کی جا رہی ہے، گزشتہ سماعت کی تنبہہ کے بعد بھی سیکرٹری خزانہ نے جواب جمع نہیں کرایا۔