ایفیڈرین کوٹہ اسکینڈل کیس اے این ایف نے حتمی چالان عدالت میں پیش کردیا

سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایفیڈرین کوٹہ الاٹ کرنے کیلئے60لاکھ روپے رشوت لی

سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایفیڈرین کوٹہ الاٹ کرنے کیلئے60لاکھ روپے رشوت لی، فوٹو : فائل

KARACHI:
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفیڈرین کوٹہ اسکینڈل کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا۔


ایکسپریس نیوزکے نمائندے قیصرشیرازی کے مطابق اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اے این ایف نے چالان پیش کرتے ہوئے مخدوم شہاب الدین،علی موسیٰ گیلانی اورخوشنودلاشاری کومفروراوراشتہاری ملزم قراردیا ہے۔چالان میں سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایفیڈرین کوٹہ الاٹ کرنے کے لئے 60لاکھ روپے رشوت وصول کی۔چالان میں رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی اورسابق سیکریٹری ہیلتھ خوشنودلاشاری پربھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایفیڈرین کوٹہ دلوانے کے لئے سیاسی دباؤ بھی ڈالا۔
چالان میں کہا گیا ہے کہ ایفیڈرین کا زائد کوٹہ حاصل کرکے اس سے ادویات نہیں بنائی گئی بلکہ اسے 6ارب روپے میں ایران اسمگل کردی گئی۔اےاین ایف نے چالان میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ یہ براہ راست اسمگلنگ کا سب سے بڑا کیس ہے لہذا ملزمان کو کڑی سے کڑی سزادی جائے ۔

Recommended Stories

Load Next Story