بالی ووڈ کی بلیک بیوٹی بپاشا باسو 36 سال کی ہوگئیں
بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
بنگالی ساحرہ کے نام سے مشہور اداکارہ نے ماڈلنگ کے بعد اپنا فلمی کیریئر 2001 میں فلم ''اجنبی'' میں منفی کردار ادا کرکے کیا اور لاکھوں فلم بینوں کو اپنا دیوانہ بنایا، اپنی پہلی فلم میں بہترین کردار ادا کرنے کر بپاشا کو فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، 2003 میں ان کی جان ابراہم کے ساتھ فلم ''جسم'' بڑے پردے کی زینت بنی جس کے بعد دونوں اداکاروں میں رومانس کے بھی بڑے بہت چرچے ہوئے لیکن ان کا یہ بندھن جلد ہی ٹوٹ گیا۔
بپاشا باسو نے ہندی کے علاوہ، بنگالی اور تامل زبانوں میں بھی فلمیں کیں تاہم انہیں پذیرائی ہندی فلموں کی وجہ سے ملی، بپاشا اب تک کئی فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، فلم ''نو انٹری''، ''پھر ہیرا پھیری''، ''دھوم ٹو''، ''راز''، ''راز تھری''، ''اپھارن''، ''بچنا اے حسینوں'' اور ''ریس'' جیسی فلموں نے انہیں کامیابی کی بلندیوں تج پہنچادیا۔